Immigration History from Pakistan (Urdu) to Victoria
سن انیسو سینتالیس(1947) تک پاکستان برطانوی حکومت کے زیر تحت ھندوستان کا حصہ تھا۔اس علاقے کے لوگ مہاجرت کر کے آسٹریلیا میں انیسویں صدی کے وسط میں آنا شروع ہوۓ، زیادہ تر شتربان تھے جن کو مختصر مدت کے معاہدے پر کام پر لیا گیا تھا۔ ان میں سے بہت سے افغان شتربانوں کی طرح یہاں مستقل طور پر بس گۓ، انہوں نے اندرون آسٹریلیا کی دریافت، تلاش، اور ترقی مین اہم رول ادا کیا۔
سن 1901ء میں مہاجرت کو محدود کرنے والے قانون (وائٹ آسٹریلیا پالیسی) کی شروعات ہوئیں۔ ان علاقوں سے جو اب پاکستان ہے مہاجرت کرنے اور تعلق رکھنے والی آبادی اس کے نتیجے میں یہاں کم ہونا شروع ہو گئ چونکہ بہت سوں نے آسٹریلیا کو ترک کیا اور وطن لوٹ گۓ۔
برصغیر میں مسلمانوں کے لۓ ایک جدا وطن کے لۓ طویل جدوجہد کے بعد انیسو سینتالیس(1947) میں ھندوستان کے منقسم ہونے پر پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔نو سال بعد اسے اسلامی جمہوریہ کا نام دیا گیا۔آسٹریلیا کی طرف مہاجرت کم رہی۔مگر جب انیسوستر1970) (میں وائٹ آسٹریلیا پالیسی ختم کر دی گئ تو انیسوستر1970) (کے آوئل میں اور پاکستانی یہاں مہاجرت کر سکے۔ کچھ نے وکٹوریا کو اپنی رہائش کے لئےمنتخب کیا لیکن1981ء تک پاکستان کی پیدائش رکھنے والے وکٹورینز کی آبادی صرف پانچسوپینتالیس(545)تھی۔
سن 1990ء کی دہائ میں پاکستان سے مہاجرت نمایا طور پر بڑھی۔ سن انیسوچھیانوے(1996) تک پاکستان کی پیدائش رکھنے والے وکٹورینز کی آبادی نمایاں طور پر تین گناہ سے زیادہ ہو کر ایک ھزارساتسوبیاسی) (1,782تک ہو گئ۔ سن 2011 کی مردم شماری (census)ظاہر کرتی ہے کے یہ تعداد بڑھ کر 9،190 ہو گی ہے ۔ زیادہ تر پاکستانی مہاجرین کو انسانی ھمدردی ، مہارت اور رشتوں کی بنیاد پر امیگریشن پروگراموں میں قبول کیا گیا۔
آج پاکستان کی پیدائش رکھنے والے وکٹورینز کا تعلق وکٹوریا کی ابھرتی کمیونیٹیز میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ افراد میں ہوتا ہے۔ان میں سے ایک تہائی پروفیشنل عہدوں پر کام کرتے ہیں، مزید ایک تیسرا حصہ کلرکی، صنعت و پیداوار، ٹرانسپورٹ اور سیلز کےشعبے میں ملازمت کرتا ہے۔ زیادہ تر مسلمان ہیں اور یہ بات پاکستان کے قومی مزھب کی عکاسی کرتی ہے۔صرف بارا فی صد عیسائی ہیں۔ زیادہ تر میلبورن کےجنوب مشرقی مضافات میں رہتے ہیں۔
پاکستان کی پیدائش رکھنے والے آسٹریلینز نے مقامی مسلمان تنظیموں میں ایک اہم و ممتاز رول ادا کیا ہے۔ اور آسٹریلیا بھر میں اسلامی اسکولوں ، زبان سیکھنے کے مراکز کے اجرا میں حصہ لیا ہے۔اس کمیونٹی کا ساتھ کئی پاکستانی تنظیمیں بھی دیتی ہیں ان میں سے سب سے پرانی پاکستان آسٹریلیا اسوسییشن ہے جو انیسو انسٹھ1959) (میں قائم کی گی تھی۔